اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے سعودی عرب کے دارالحکومت
ریاض میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ دنیا میں اسلام کو لے کر بڑھتا خوف
دہشت گردی کو بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ملکوں میں مہاجرین مخالف
احساسات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ سکریٹری جنرل یہاں سعودی عرب کے دورے پر
پہنچے تھے۔ یہاں انہوں نے سعودی فرمانروا سلمان، کراؤن پرنس اور وزیر داخلہ
محمد بن نائف اور ڈپٹی کراؤن پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
گٹیرس نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس
میں کہا کہ دنیا کے بعض ممالک میں
اسلامو فوبیا (اسلام کو لے کر ڈر) تیزی
سے بڑھ رہا ہے۔ اسی کو لے کر وہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
اسلام سے نفرت کرنے والی تقریریں کی جا رہی ہیں۔ ایسا کرنے سے داعش کو
آسانی سے حمایت مل جاتی ہے۔ شام اور عراق میں سنی دہشت گردوں کے گروپ کو
داعش کہا جاتا ہے۔
وہیں، العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، شاہ سلمان نے معزز مہمان کو اپنی نئی ذمے
داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے اور ان کی کامیابی کے لیے نیک
خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سعودی مملکت کے
اپنے پہلے دورے اور شاہ سلمان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔